19.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومزرعی خبریںفصل کو پہلے50روز تک جڑی بوٹیوں سے بچانے کیلئے تدارکی اقدامات ضروری...

فصل کو پہلے50روز تک جڑی بوٹیوں سے بچانے کیلئے تدارکی اقدامات ضروری ہیں، ماہرین نباتات

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین نباتات نے کہا کہ فصل کو پہلے50روز تک جڑی بوٹیوں سے بچانے کیلئے تدارکی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت زرعی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاہم شرح خواندگی میں کمی اور مناسب تربیت کے فقدان کے باعث پنجاب کے 80فیصد کے قریب کسان جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لئے مؤثر وبروقت اقدامات نہیں کرتے جس کے باعث پیداوار کو 15سے 45فیصد تک نقصان پہنچتا ہے لہٰذا کاشتکاروں اور کسانوں کو چاہیے کہ وہ جڑی بوٹیوں کی تلفی میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیاں پیداواری اخراجات میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں جبکہ ان سے کھاد اور پانی کا بھی ضیاع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فصل کو پہلے 50دنوں تک جڑی بوٹیوں سے بچالیا جائے تو بعد میں فصل خود ہی جڑی بوٹیوں کو دبا لیتی ہے جس سے پیدا وار متاثر ہونے کاخطرہ نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لئے محکمہ زراعت سے مشورہ کر کے سپرے کریں تاکہ پیداواری صلاحیت متاثر نہ ہو۔

 

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514403

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں