اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):پاک فضائیہ کا سی۔130 طیارہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کمانڈر 12 کور اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کمانڈر انجینئرز 12 کور کے جسد خاکی لے کر آج پی اے ایف بیس نور خان پہنچا۔
ان افسران نے یکم اگست 2022 کو سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کے دوران چار دیگر فوجی اہلکاروں کے ہمراہ ایک المناک حادثے میں جام شہادت نوش کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں ائیر چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔