فضائی حدود کی بندش کے باعث عراقی حجاج کی واپسی بری راستے سے ہوگی،عراقی حج مشن

5
Iraqi Hajj mission
Iraqi Hajj mission

بغداد۔15جون (اے پی پی):عراق کے حج مشن نے خطے کی غیرمعمولی صورتحال باعث عراقی حجاج کو بری راستے سے واپس لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔سبق نیوز کے مطابق عراقی حج مشن کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ غیریقینی صورتحال کی وجہ سے عراقی فضائی حدود کی بندش کے بعدسعودی عرب میں موجود حجاج کو بحفاظت وطن لے جانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا جارہا ہے تاکہ انہیں عرعر چیک پوسٹ کے ذریعے عراق واپس لایا جائے۔

مشن نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ حجاج کی بری راستے سے منتقلی کے عمل کو بہتر بنانے کےلیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں تاکہ انہیں آرام سے عراق لے جایا جاسکے۔واضح رہے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد بعض ممالک نے مسافروں کی سلامتی کے لیے فضائی حدود کو بند کردیا ہے۔