25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںفقیر قادر بخش بیدل کے 157ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

فقیر قادر بخش بیدل کے 157ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

- Advertisement -

سکھر۔ 12 مئی (اے پی پی):روہڑی میں فقیر قادر بخش بیدل کے 157 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس مبارک کا افتتاح کیا۔ عرس کی افتتاحی تقریب میں بیدل بیکس یادگار کمیٹی کے چیئرمین صاحبزادہ محمد عبیداللہ قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے عرس مبارک کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے کہا کہ حضرت بیدل نے ہمیشہ اپنی شاعری اور درویشانہ زندگی کے ذریعے امن، محبت، بھائی چارے اور انسان دوستی کا پیغام دیا ہے۔ صوفی بزرگوں کی تعلیمات کو اپنانے سے معاشرے کی ترقی اور روحانی فلاح ممکن ہے۔

- Advertisement -

ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے 14 مئی کو سکھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ شہریوں اور زائرین کو شرکت میں آسانی ہو۔ عرس کے سلسلے میں سیکورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596280

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں