ریاض۔10مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی فضائی کمپنی فلائی ناس رمضان کے دوران 1.5 ملین نشستوں کا اضافہ کرے گی۔
عاجل نیوز کے مطابق فلائی ناس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال رمضان کے دوران ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازوں کے لیے نشستوں کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا۔رمضان کے دوران تقریبا 51 ملین نشستوں کا اضافہ کیا جائے گا جس کا مقصد الحرمین الشریفین میں عمرہ زائرین اور وزیٹرزکی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب کی قومی شہری ہوابازی حکمت عملی قومی فضائی کمپنیوں کو 250 بین الاقوامی مقامات کو مملکت سے جوڑنے کے ساتھ 2030 تک 330 ملین مسافروں تک پہنچنا اور سالانہ 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔