20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںفلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم کے طلبا و طالبات کے اعزاز...

فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم کے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب اسناد 29جنوری کو ہو گی

- Advertisement -

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):تحریک منہاج القرآن کے ذیلی فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم کے تیسرے بیج کی گریجوایشن مکمل کرنے والے ہونہار طلبا و طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب اسناد 29 جنوری کو منعقد ہو گی۔صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب کی صدارت کریں گے۔تقریب میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال، پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی، ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر محمد طیب، عمران ظفر بٹ سمیت ماہرین تعلیم، اساتذہ کرام، طلبا،مذہبی،سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552261

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں