23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںفلسطینیوں کو بجٹ خسارے اور مالی بحران سے بچانے کیلئے فوری بین...

فلسطینیوں کو بجٹ خسارے اور مالی بحران سے بچانے کیلئے فوری بین الاقوامی امداد کی اشد ضرورت ہے،عالمی بینک

- Advertisement -

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)عالمی بینک نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو بجٹ خسارے اور مالی بحران سے بچانے کیلئے فوری بین الاقوامی امداد کی اشد ضرورت ہے۔بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران فلسطینی اتھارٹی نے اپنے بجٹ خسارے میں مجموعی قومی پیداوار کے 15 فیصد کے برابر کمی کی ہے، یہ ایسی کامیابی ہے جو دنیا میں کم ہی نظر آتی ہے تاہم بین الاقوامی امداد میں کمی کے باعث اتھارٹی کو 600 ملین ڈالر (530 ملین یورو) کے خسارے کا سامنا ہے جس سے بچنے کیلئے مختصر وقت میں مالی امداد کی اشد ضرورت ہے تاکہ بجٹ خسارے کو ختم اور مالی بحران کے اسباب کا سد باب کیا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=19663

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں