میڈرڈ۔10اکتوبر (اے پی پی):سپین نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے تناظر میں فلسطینیوں کو ترقیاتی امداد معطل کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے سے متفق نہیں ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ جوزے مینوئل الباریز نے یورپی کمشنر اولیور ورہیلی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ منگل کو یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس معاملے پر بات چیت کی جائے ۔