مقبوضہ بیت المقدس ۔ 3 جون (اے پی پی) حماس نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل بیت المقدس کا مستقبل تبدیل نہیں کر سکتا۔ فلسطینی عوام اپنی مقدس سرزمین کا چپہ چپہ اسرائیلیوں سے آزاد کرائیں گے۔ ذرائع ابلا غ کے مطابق فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ مسجدالاقصیٰ میں جمعتہ الوداع کے مو قع پر لاکھوں فلسطینیوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی کے شرکت اس حقیقت کا مظہر ہے کہ فلسطینی عوام اپنی مقدس سرزمین کا تحفظ کریں گے اسرائیلی پابندیوں کے باوجود مسجدالا قصیٰ میں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کا داخلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اسرائیلی حکومت شہر بیت المقدس کا تشخص تبدیل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ اسرئیلی حکومت کی جانب سے سخت سکیورٹی کے باجود مسجدالاقصی میں ڈھائی لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ اسرائیلی فوجی جنرل بکو بین نے بھی فلسطینیوں کی استقامت کے مقابلے میں اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے ناکام ہو نے کا اعتراف کیا ہے۔