27.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفلسطینی بچوں سے اظہارِیکجہتی، بھارتی شاعرہ کا امریکی حمایت یافتہ ایوارڈ لینے...

فلسطینی بچوں سے اظہارِیکجہتی، بھارتی شاعرہ کا امریکی حمایت یافتہ ایوارڈ لینے سے انکار

- Advertisement -

ممبئی ۔4اکتوبر (اے پی پی):بھارت کی ایک شاعرہ نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مرنے والے بچوں اور خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ایک اہم ادبی ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق بھارتی شاعرہ جسنتہ کرکیتا کو ’روم ٹو ریڈ ینگ آتھرز ادبی ایوارڈ‘ کے لیے منتخب کیا گیا تھا، اس ایوارڈ کے لیے روم ٹو ریڈ انڈیا ٹرسٹ کو امریکا کی ایجنسی برائے عالمی ترقی کا تعاون بھی حاصل تھا۔ان تنظیموں کا ہدف بچوں کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

شاعرہ جسنتہ کرکیتا کو ان کی بچوں سے متعلق شاعری کی کتاب ’جرہل‘ پر اگلے ہفتے یہ ایوارڈ دیا جانا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ ایوارڈ لینے سے انکار کیا کیونکہ یو ایس ایڈ روم ٹو ریڈ انڈیا کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ جب مجھے بچوں کے ادب سے متعلق ایوارڈ کا پتا چلا تو میں نے محسوس کیا کہ اس وقت ایوارڈ لینے سے زیادہ اہم فلسطینی بچوں کے حق میں آواز اٹھانا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب فلسطین میں بچوں کوشہید کیا جا رہا ہے، روم ٹو ریڈ انڈیا بوئنگ سے تعاون حاصل کر رہی ہے، ایک ایسی کمپنی جس کا اسرائیل کے ساتھ طویل عرصے سے ہتھیاروں کا کاروبار چل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے یہ ایوارڈ لینے سے انکار بچوں اور خواتین سے اظہاریکجہتی کے طور پر کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508254

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں