24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکا

فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکا

- Advertisement -

واشنگٹن ۔9اگست (اے پی پی):امریکاکے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ،وہ یہ معاملہ آج برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی کے ساتھ ملاقات میں زیر بحث لائیں گے۔العربیہ اردو کے مطابق جے ڈی وینس نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے پاس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں،

فعال حکومت کے بغیر یہ سمجھنا مشکل ہے کہ تسلیم کرنے کا مطلب کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اہداف اور ترجیحات کے بارے میں انتہائی واضح ہیں اور وہ ان پر عمل جاری رکھیں گے۔نائب صدر جے ڈی وینس برطانوی وزیر خارجہ سے چیوننگ ہاؤس میں ملاقات کریں گے جو جنوبی انگلینڈ میں واقع وزیر خارجہ کی دیہی رہائش گاہ ہے۔ یہ ملاقات ان کے اہل خانہ کے ساتھ برطانیہ کے دورے کے آغاز پر ہوگی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں