38.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفلسطینی ریاست غزہ کا انتظام سنبھالنے کے لئے تیار ہے، صدرمحمود عباس

فلسطینی ریاست غزہ کا انتظام سنبھالنے کے لئے تیار ہے، صدرمحمود عباس

- Advertisement -

رام اللہ۔16مئی (اے پی پی):فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ صرف فلسطینی ریاست ہی غزہ پر حکمرانی کرے گی اور وہ اس کا انتظام سنبھالنے کے لئے فوری طور پر تیار ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز رام اللہ میں کینسر کے مشاورتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ صرف ایک ہی قانون، ایک ہی فوج اور ایک ہی قانونی اسلحے کو تسلیم کرتے ہیں اور اس کے سوا کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری طاقت سیاسی ، سفارتی اور صبر و استقامت پر مبنی ہے۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ کو بند ہونا چاہیے۔ وہاں2 لاکھ سے زیادہ افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جو ناقابلِ تصور ہے۔ غزہ میں 80 یا 90 خاندان ایسے ہیں جو اب موجود ہی نہیں، یعنی وہ مکمل طور پر شہری رجسٹر سے مٹ چکے ہیں۔ دنیا کو یہ جاننا چاہیے اور لڑائی کو رک جانا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینیوں کے لئے تنظیم آزادیِ فلسطین (پی ایل او) ہی ایک ’’جامع اور اکٹھا کرنے والا گھر ‘‘ہے۔ انھوں نے کہا کہ تنظیم آزادیِ فلسطین کو واحد قانونی نمائندہ تسلیم کیا جائے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قانونی اصولوں کا احترام کیا جائے، اور ایک ہی ریاست، ایک ہی فوج اور ایک ہی اسلحے پر مبنی نظم قائم ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597669

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں