فلسطینی صدر ترکی پہنچ گئے

129

استنبول ۔28 اگست (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے صدارتی پریس دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول پہنچے ہیں۔ 29 اگست تک جاری رہنے والے دورے کے دوران وہ ترک ہم منصب سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جس میں ترکی اور دوست اور برادر ملک فلسطین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا علاوہ ازیں فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت اور امن عمل کو جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔