فلسطینی صدر محمود عباس دوبارہ ”پی ایل او“ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ منتخب

84
محمود عباس

رام اللہ ۔04مئی (اے پی پی)فلسطینی صدر محمود عباس کو تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا دوبارہ صدر منتخب کرلیا گیا ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق رام اللہ میں جاری رہنے والے فلطسین نیشنل کونسل کے 4 روزہ اجلاس کے آخر میں پی ایل او کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔کونسل نے نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا چناو¿ کیا۔ یہ کمیٹی پی ایل او کی سب سے با اختیار ادارہ سمجھی جاتی ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی کے 115 ارکان نے محمود عباس کو حماس کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے فلسطینی صدر کے معاون احمد مجدلانی نے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے چناو¿ کے بعد سیاسی میدان میں کام مزید آسان ہوجائے گا اور خلاء پر کرنے میں مدد ملے گی۔