فلسطینی صدر محمود عباس کے دورہ روس کی حتمی تاریخ طے ہونا باقی ہے، روسی صدارتی ترجمان

99
Russia
Russia

ماسکو۔11اکتوبر (اے پی پی):روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کے دورہ روس کی تیاری کی جا رہی ہے لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ دورہ کب ہو گا۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فلسطینی صدر محمود عباس کے دورے کی تیاری کی جا رہی ہے، آئندہ دنوں میں دورے کی حتمی تاریخوں کے بارے میں مطلع کر دیا جائے گا۔

پیسکوف نے یہ بھی کہا کہ محمود عباس کے دورہ روس کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی تھی۔