24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفلسطینی صدر کا امریکی ویزا منسوخ، اقوام متحدہ اجلاس سے قبل فیصلہ...

فلسطینی صدر کا امریکی ویزا منسوخ، اقوام متحدہ اجلاس سے قبل فیصلہ واپس لیا جائے، فلسطینی صدارتی دفتر

- Advertisement -

رام اللہ ۔31اگست (اے پی پی):فلسطینی صدر محمود عباس کے دفتر نےامریکی حکومت سے ایپل کی ہے کہ وہ صدر محمود عباس کا ویزا منسوخ کرنے کے غیرمعمولی فیصلے کو واپس لے۔اے پی کے مطابق امریکی حکومت نے ویزا منسوح کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب صدر محمود عباس کو ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس اور فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

صدارتی ترجمان نبیل ابو ردینہ نے رام اللہ میں اے پی کو بتایا کہ ہم نے امریکی انتظامیہ سے اس فیصلے کو واپس لینے پر زور دیا ہے۔ یہ فیصلہ صرف کشیدگی اور تناو میں اضافہ کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ ہم عرب اور دیگر ملکوں خصوصا ان ممالک سے جو براہ راست اس معاملے سے منسلک ہیں رابطے میں ہیں اور یہ کوشش دن رات جاری رہے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے دیگر ملکوں پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ پر فیصلہ واپس لینے کےلیے دباو ڈالیں، خاص طور پر وہ ممالک جہنوں نے دو ریاستی حل کی کوششوں کی دوبارہ بحالی کےلیے 22 ستمبر کو ایک اعلی سطح کی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔اس کانفرنس کی میزبانی فرانس اور سعودی عرب مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں