رملہ ۔ 14 اپریل (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس نے مغربی ایشیا میں قیام امن میں یروشلم کو شامل نہ کرنے پر امریکہ پر شدید تنقید کی ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق محمود عباس نے یہاں نئی حکومت کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطین مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن فلسطین کے لوگ اور ان کی قیادت مکمل طور پر ذمہ داری ادا کریں گےَ۔انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا”نئی فلسطینی حکومت کے وزراءنے یروشلم کو امن منصوبہ میں شامل نہ کرنے پر اس منصوبہ کو منسوخ کر دیا ہے۔ اگر یروشلم منصوبہ میں شامل نہیں ہے تو ہمیں آئندہ کی منصوبہ کے بارے میں بھی نہیں جاننا ہے“۔واضح ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017ءکے آخر میں یروشلم کو اسرائیل کادارالحکومت قرار دیا تھا اور امریکہ کے سفارت خانے کو بھی 2018 ءمیں تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا تھا،جس کے بعد سے امریکہ اور فلسطین کے تعلقات میںکشیدگی آگئی ہے۔