قاہرہ ۔12جون (اے پی پی):مصر نے کہا ہے کہ غیر ملکی وفود کے رفح کراسنگ اور فلسطینی علاقوں سے ملحقہ سرحدی علاقوں کے دورے پیشگی منظوری سے مشروط ہوں گے۔العربیہ کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہےکہ مصری حکام کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے اظہار کے لیے سرحدی علاقوں کا دورہ کرنے کے خواہشمندوں کی درخواستوں پر مسلسل غور کرنے کے لیے غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد سے موجود ریگولیٹری کنٹرولز اور میکانزم کی پابندی کی ضرورت ہے۔
وزارت نے وضاحت کی کہ ان اقدامات میں بیرون ملک مصری سفارت خانوں کو باضابطہ درخواست جمع کرانا یا قاہرہ میں غیر ملکی سفارت خانوں یا تنظیموں کے نمائندوں کی طرف سے وزارت خارجہ کو درخواستیں جمع کرنا شامل ہے۔ اسی طریقے سے سرکاری اور غیر سرکاری انسانی حقوق کی تنظیموں کے غیر ملکی وفود کے لیے متعدد دوروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے غزہ کے بحران کے آغاز کے بعد سے سرحدی علاقے کی نازک صورتحال کے پیش نظر دورہ کرنے والے وفود کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان ضابطوں کی پابندی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزارت نے کہا ریگولیٹری کنٹرولز اور میکانزم کے ذریعے بیان کردہ فریم ورک سے باہر کسی بھی درخواست پر غور کیا جائے گا نہ ہی کسی دعوت نامے کا جواب دیا جائے گا۔