25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفلسطینی قصبے کی مسماری اسرائیل کا جنگی جرم تصور کیا جائے گا،...

فلسطینی قصبے کی مسماری اسرائیل کا جنگی جرم تصور کیا جائے گا، عالمی عدالت

- Advertisement -

دی ہیگ ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی فوج داری عدالت نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس کے نواحی قصبے "الخان الاحمر” کو مسمار کرنے اور اس میں بسنے والے فلسطینیوں کو جبری ہجرت پر مجبور کرنے سے باز رہے۔عالمی عدالت کی پراسیکیوٹر جنرل فاٹو بنسوڈا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ "الخان الاحمر ” کی مسماری سے باز رہے۔ اگر تل ابیب نے انتباہ کے باوجودہ قصبہ مسمار کیا تو اسے جنگی جرم تصور کیا جائے گا۔عالمی عدالت انصاف نے الخان الاحمر کی مسماری کےخلاف جاری کردہ فیصلے کے جواب میں اسرائیل کی طرف سے اپیل مسترد کردی گئی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس اس قصبے کو مسمار کرنے اور وہاں پر بسنے والے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔عالمی عدالت کی پراسیکیوٹر جنرل نے بدھ کو ایک تحریری بیان میں کہا کہ بہ ظاہر لگتا ہے کہ اسرائیل بندوق کے زور پر الخان الاحمر کی مسماری کے لیے تیار ہے۔ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو اسے جنگی جرم تصور کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118141

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں