فلسطینی مرکزی کونسل نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا

68

رملہ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) فلسطینی مرکزی کونسل نے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ معطل کرنے، اسرائیل کے ساتھ جاری سکیورٹی تعاون ختم کرنے اور اسرائیلی ریاست اور امریکا کے خلاف کئی دیگر اقدامات کا اعلان کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کا اعلان کیا گیا اور اس کی حتمی منظوری اور عمل درآمد تنظیم آزادی فلسطین کرے گی۔