24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفلسطینی وفد کو ویزا نہ دینے کا امریکی فیصلہ افسوسناک ہے ،عرب...

فلسطینی وفد کو ویزا نہ دینے کا امریکی فیصلہ افسوسناک ہے ،عرب اسلامی وزارتی کمیٹی

- Advertisement -

ریاض ۔31اگست (اے پی پی):غزہ سے متعلق عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے والے فلسطینی وفد کو ویزا نہ دینے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مشترکہ بیان میں وزارتی کمیٹی نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور اسے واپس لے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے معاہدے کے تحت ذمہ داروں کا احترام کرنے کی اہمیت، بات چیت، اور سفارتکاری کو موقع فراہم پر بھی زور دیا۔وزاتی کمیٹی نے خبردار کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے سے تشدد میں پھیلاو اور تنازعات کے جاری رہنے کی صورت میں امن کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں