غزہ ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کے لیے سعودی موقف کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کے لیے سعودی موقف کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ دوسری جانب شاہ سلمان کا کہنا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مسئلہ فلسطین کا مکمل اور منصفانہ حل کرانے کے لیے جاری تمام کوششوں کا ساتھ دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ فلسطینی عوام 1967ءوالی سرحدوں میں خود مختار ریاست قائم کریں اور عرب امن فارمولے نیز بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے مطابق مشرقی القدس اس کا دارالحکومت بنے۔