24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںفلسطین اور مشرق وسطی کے متاثرین کیلئے امدادی کھیپ روانہ،ترجمان این ڈی...

فلسطین اور مشرق وسطی کے متاثرین کیلئے امدادی کھیپ روانہ،ترجمان این ڈی ایم اے

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے فلسطین اور مشرق وسطی کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔اتوار کو ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے غزہ کے لیئے امدادی سامان کی 15ویں کھیپ روانہ کر دی گئی۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے ادویات، حفظان صحت کی کٹس اور خیموں پر مشتمل 40 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔امدادی کھیپ میں موجود سامان اتور کے روز جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے عمان (اردن) کے لئے روانہ ہوا۔

- Advertisement -

رائل میڈیکل سروسز اردن کی جانب سے امدادی سامان وصولی کے بعد متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔این ڈی ایم اے ابتک 15ہزار18 ٹن امدادی سامان براہِ راست غزہ میں بھجوا چکاہےجبکہ مجموعی طور پر 26 امدادی کھیپوں کے ذریعے 2045 ٹن امدادی سامان مشرق وسطی جنگ متاثرین کے لیے بھیجا جا چکا ہے۔حکومت پاکستان فلسطین اور مشرق وسطی کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588571

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں