رام اللہ۔20فروری (اے پی پی):فلسطینی صدر محمود عباس نے کہاہے کہ فلسطین فروخت کے لئے نہیں ہے اور اس کی زمین کا کوئی حصہ ترک نہیں کیا جائے گا۔شنہوا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے گزشتہ روز رام اللہ میں فتح سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد بیان میں کہا کہ فلسطین فروخت کے لئے نہیں ہے اور اس کی زمین کا کوئی حصہ، چاہے وہ غزہ، مغربی کنارے یا مقبوضہ بیت المقدس میں ہو ترک نہیں کیا جائے گا،فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے بین الاقوامی قانون اور عرب امن اقدام کو کسی بھی سیاسی حل کی بنیاد کے طور پر ماننے پر زور دیا۔ فتح سینٹرل کمیٹی نے بھی فلسطینیوں کی نقل مکانی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی شہری فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی قیادت میں اپنے قومی مقصد کے لیے اپنے عزم کے ذریعے ایسی کوششوں کا مقابلہ کریں گے۔
کمیٹی نے نقل مکانی کے مطالبات کو مسترد کرنے پر اردن اور مصر کی تعریف کی اور اس مسئلے کو حل کرنے اور غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی منظوری کے لیے آئندہ ہنگامی عرب سربراہی اجلاس کی اہمیت پر زور دیا۔ کمیٹی نے اسرائیلی پالیسیوں کا مقابلہ کرنے اور مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنانے کے اتحاد کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔