فلسطین تنازع کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے عالمی برادری مداخلت کرے، جلیل عباس جیلانی

66
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ٹامس نکلسن سے ملاقات اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ٹامس نکلسن نے ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے امن و سلامتی کی صورتحال سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے سود مند اور بامقصد تعاون کو فروغ دینے کے لیے مذاکراتی عمل کے بہترین استعمال پر زور دیا۔

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطینیوں کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنازع کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطی میں دیرپا امن کے لیے کام کرنے کے لیے مداخلت کرے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے۔ ہم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ پوسٹ میں کہا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل اور خودمختار ریاست فلسطین کا قیام ضروری ہے۔