فلسطین میں اسرائیلی طرز عمل کو مسترد کرتے ہیں، پرامن طریقے سے مزاحمت کی جائے گی، فلسطینی صدر

189
ہسپتال پر بمباری جنگی جرم ،اسرائیل نے ریڈ لائن عبور کی،فلسطینی صدر

مقبوضہ بیت المقدس ۔24دسمبر (اے پی پی):فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی طرز عمل کو مسترد کرتے ہیں اور ان کا مقابلہ پرامن عوامی مزاحمت سے کیا جائے گا۔

فلسطینی خبر رساں کی طرف سے جاری ہونے والے کرسمس پیغام میں محمود عباس نے عالمی برادری سے اپنی خاموشی کو توڑنے اور اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے تمام لوگوں کے لیے سلامتی، استحکام، خوشحالی اور اچھی ہمسائیگی سے لطف اندوز ہونے کا واحد راستہ فلسطینی عوام کے لیے ان کے جائز حقوق حاصل کرنا ہے جن کی منظوری اقوام متحدہ کی قراردادوں نے دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے اور مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت بنانے اور پناہ گزینوں کی واپسی کے ساتھ اپنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں۔