فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کر وا دی گئی

169
Punjab Assembly
Punjab Assembly

لاہور۔20مارچ (اے پی پی):پنجاب اسمبلی میں فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف قرارداد جمع کر وا دی گئی۔ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے بدھ کے روز جمع کروائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین میں اسرائیلی درندگی اور وحشیانہ کاروائیوں پر سراپا احتجاج ہے۔

اسرائیلی مظالم نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پامالیوں کی انتہا کر دی ہے۔فلسطینیوں کا قتل عام انسانیت کی نسل کشی کے مترادف ہے۔ فلسطینیوں کا قتل عام ہر صورت روکنا ہوگا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیاہے کہ عالمی برادری فلسطین میں جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔