23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںفلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں نواز شریف کا کوئی بیان...

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں نواز شریف کا کوئی بیان سامنے نہ آنے کا سبب انکی بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں، چوہدری فواد حسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں نواز شریف کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک انکی اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت، ظلم، تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک انکی اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں