31.1 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفلسطین کو تسلیم کرنے کی صورت میں اسرائیل کی مغربی کنارے کا...

فلسطین کو تسلیم کرنے کی صورت میں اسرائیل کی مغربی کنارے کا علاقہ ضم کرنے کی دھمکی

- Advertisement -

تل ابیب ۔27مئی (اے پی پی):یورپ کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کی صورت میں اسرائیل نے مغربی کنارےکا علاقہ ضم کرنے کی دھمکی دے دی۔ العربیہ نے "ٹائمز آف اسرائیل” کے حوالے سے کہاکہ اسرائیلی حکومت کے وزرا نے بڑے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو یکطرفہ طور پر تسلیم کرنے سے اسرائیل بھی یکطرفہ اقدامات اٹھا سکتا ہے۔

ان اقدامات میں مغربی کنارے کے کچھ حصوں کا اسرائیل کے ساتھ الحاق بھی شامل ہے۔ اسرائیلی سٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈیرمر نے فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئیل بارو اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے جواب میں مغربی کنارے کے علاقہ کو ضم کر سکتا ہے اور غیر قانو نی بستیوں کو قانونی حیثیت دے سکتا ہے۔

- Advertisement -

اخبار "اسرائیل ہیوم” کی ایک علیحدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سارنے برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو ایک ایسا ہی پیغام بھیجا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی اقدام کا مقابلہ اسرائیل اپنی مرضی کے اقدامات سے کرے گا۔ان اقدامات میں مغربی کنارے کی بستیوں اور وادی اردن (اردن وادی) کے کچھ حصوں پر خودمختاری کا اطلاق کرنا بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق گیدون سار نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی یکطرفہ اقدام کا مقابلہ یکطرفہ اقدامات سےہی کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601708

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں