اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے پہلا مقصد سیزفائر کا تھا، اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل ہوئی ،سیزفائرسےمتعلق پہلامثبت قدم اٹھاہے،ہماری منرل ابھی دورہے،مسئلہ پیچیدہ ہے آسان حل نہیں۔جمعہ کو فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے پہلا مقصد پیش نظر یہ تھا کہ سیزفائر ہوجائے اس میں اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل ہوئی۔
چاہتےہیں فائربندی دیرپا ہو، ہم نہیں چاہتے کہ فائربندی 2014کی طرح ہو جو کچھ عرصے بعدناکام ہوگئی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چاہتےہیں فائربندی کےدوران گفتگو کاعمل بھی آگےبڑھے۔ہمیں فلسطین کیلئےاپنی کوششیں جاری رکھناہوں گی۔ہماری دعا اور آرزو ہوگی کہ مسجداقصیٰ کا احترام بجا لایا جائے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسجداقصیٰ کےاحترام کو برقرار رکھناہم سب کی ذمہ داری ہے۔مسجداقصیٰ کااحترام ہرشخص پرلازم ہے چاہےوہ مسلمان ہو یا نہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسجداقصیٰ میں فائرنگ، شیلنگ اورتشددکےواقعات نہیں ہونےچاہئیں۔