فلسطین کی قیمت پر اسرائیل سے تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے، سعودی سفیر

لندن۔21جون (اے پی پی):برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کی قیمت پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے رائل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کی کانفرنس میں شرکت کے دوران سعودی عرب کے موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حوالے …

لندن۔21جون (اے پی پی):برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کی قیمت پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے رائل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کی کانفرنس میں شرکت کے دوران سعودی عرب کے موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ثابت قدم ہے۔

سعودی عرب مسلسل اس بات پر زور دیتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات اس وقت تک قائم نہیں ہوں گے جب تک اسرائیل 1967 کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس ہو کو تسلیم نہیں کر لیتا اس کے علاوہ غزہ میں جارحیت کا خاتمہ اور یہاں سے تمام اسرائیلی فوجیوں کا انخلا بھی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد سے سعودی عرب اور عرب اور اسلامی ممالک نے اعلیٰ سطحی سفارتی کوششوں کی قیادت کی ہے تاکہ عالمی برادری پر مسئلہ فلسطین کا فوری اور جامع حل تلاش کرنے کا دباؤ ڈالا جا سکے۔ یہ ایسا حل ہونا چاہیے جو فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔