اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون ،دو ملزمان گرفتار،ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون ،دو ملزمان گرفتار،ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 1کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی107.6کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مری روڈ راولپنڈی کوریئر آفس میں برطانیہ جانیوالے پارسل میں کپڑوں سے 5.6کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔
اس طرح ظاہر پیر انٹرچینج رحیم یار خان کے قریب ایک اور کاروائی کے دوران گاڑی سے 102کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








