لاہور۔26مئی (اے پی پی):فلمسٹار رانی کی 32 ویں برسی 27 مئی بروز منگل کو منائی جائیگی ۔پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ رانی جس کا اصل نام ناصرہ تھا ،8 دسمبر1941 کو لاہور کے علاقے مزنگ میں پیدا ہوئیں ، اداکارہ رانی کی والد ہ گلوکارہ مختار بیگم کے ساتھ کام کرتی تھی اوروہ اپنی بیٹی کو بھی گلوکارہ بنانا چاہتی تھی تاہم رانی کی آواز گلوکاری کیلئے مناسب نہیں تھی۔رانی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1962میں انورکمال پاشا کی فلم محبوبہ میں ایک ثانوی کردار سے کیا ۔
انہوں نے اردواور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکار ہ رانی نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی لیکن بعدازاں ان میں علیحدگی ہوگئی۔وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر 27مئی1993 کو زندگی کی بازی ہار گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601407