لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):فلمسٹار رانی کی83 ویں سالگرہ کل8 دسمبر اتوار کو منائی جائیگی،پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی معروف ایکٹرس رانی جن کا اصل نام ناصرہ تھا اور وہ8 دسمبر1941 کو لاہور کے علاقے مزنگ میں پیدا ہوئیں۔
رانی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1962میں انورکمال پاشا کی فلم محبوبہ میں ایک ثانوی کردار سے کیا،انہوں نے اردو اور پنجابی کی لا تعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اداکار ہ رانی نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی لیکن بعد ازاں ان میں علیحدگی ہوگئی۔وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور 27 مئی1993 کو زندگی کی جنگ ہار گئی۔