لاہور۔25جنوری (اے پی پی):خاتون کرکٹر کی قومی ٹیم میں شمولیت کی کہانی پر مشتمل یمنیٰ زیدی کی پہلی اردو فیچر فلم’’ نایاب‘‘ 26 جنوری کوسینما گھروں میں ریلیزکی جائیگی۔ ترجمان فلم انڈسٹری کے مطابق نئی اردو فیچرفلم’’ نایاب‘‘ کو اپنے ٹریلراورگانوں کے ذریعے نمائش سے پہلے ہی پذیرائی مل رہی ہے۔
یمنیٰ زیدی، اسامہ خان، فواد خان، جاوید شیخ اور ہما نواب نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ ٹیلی ویژن سکرین پرمقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی اوراداکار اسامہ خان کی یہ پہلی فلم ہے۔
یمنی زیدی نے کرکٹ کے عشق میں مبتلا لڑکی کا کردار بہت عمدگی سے ادا کیا ہے۔فلم کے ہدایت کار عمیر ناصر کاکہنا ہے کہ نایاب فلم کی کہانی کرکٹ کے جنون میں گرفتارایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہتی ہے، لڑکی کے والد اس کے شوق کے خلاف ہیں لیکن اس کا بھائی اس کی بھرپور مدد کرتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=433144