34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفلپائن،بیکری میں سوئے ہوئے سات ملازمین اپنے ساتھی کے ہاتھوں قتل

فلپائن،بیکری میں سوئے ہوئے سات ملازمین اپنے ساتھی کے ہاتھوں قتل

- Advertisement -

منیلا۔22اپریل (اے پی پی):منیلا کے صوبے رزال کے شہر اینٹی پولو میں بیکری میں چاقو حملے میں 7 ملازمین ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایاہے کہ یہ واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک مشتبہ شخص، بیکری کا کارکن، بریڈ سٹور میں داخل ہوا اور اندر سوئے ہوئے اپنے 7ساتھی کارکنوں کو چھرا گھونپ کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے حملے کے فوری بعد ہتھیار ڈال دیئے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک پولیس ویڈیو میں مشتبہ شخص نے اپنے7ساتھیوں کو قتل کرنے کے لیے2 چاقو یا چھرے استعمال کرنے کا اعتراف کیا، قاتل نے الزام لگایا کہ اس کے یہ ساتھی اسے قتل کرنے کی سازش کر رہے تھے، اس الزام کی پولیس تصدیق کر رہی ہے۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں مشتبہ شخص کی ذہنی صحت کی مکمل پس منظر کی جانچ بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585690

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں