منیلا ۔4ستمبر (اے پی پی):فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنےسے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
ٹی آر ٹی کے مطابق فلپائن کو اپنی لپیٹ میں لینے والا سمندری طوفان ’’یاگی‘‘علاقے میں شدید بارشوں ،سیلاب اور مٹی کے تودے گرانے کا سبب بنا ۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے بعد آنے والی تباہی 14 افراد کی جان لے گئی جبکہ بحری و فضائی آمدورفت بھی معطل ہو گئی ہے ۔