فلپائن کی سول ایوایشن اتھارٹی نے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد جنرل سانتوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے
فلپائن ، زلزلے کے بعد جنرل سانتوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ عارضی طور پر بند

مزید خبریں
منیلا۔8جون (اے پی پی):فلپائن کی سول ایوایشن اتھارٹی نے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد جنرل سانتوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق فلپائن کے محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں بتایا کہ فضائی نیویگیشن سہولیات، آلات اور آپریشنل نظام کا معائنہ جاری ہے تاکہ ہوائی اڈے کی حفاظت اور آپریشنز کی مکمل سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔








