منیلا۔24دسمبر (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ سائوتھ کوٹاباٹو میں ٹریفک حادثے میں 7 افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔
شنہوا کے مطابق میونسپل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفیسر ٹوپی ٹاؤن کے ایمل سماگیسے نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ دوپہر کو 3 بجے کے قریباس وقت پیش آیا جب وین کی بریک فیل ہو گئی،
جس کی وجہ سےگاڑی سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، حادثے کے وقت متاثرین علاقے میں سیاحتی مقامات کا دورہ کر رہے تھے۔