فلپائن میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 15 ہوگئیں

فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعدادبڑھ کر 15 ہو گئی ہے اور129 افراد زخمی ہیں۔

منیلا۔8جون (اے پی پی):فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعدادبڑھ کر 15 ہو گئی ہے اور129 افراد زخمی ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق سول ڈیفنس کے علاقائی ڈائریکٹر روڈریگو سوسمینیا نے بتایا کہ زلزلے سے 15 افراد ہلاک اور 129 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔