منیلا۔13فروری (اے پی پی):فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 68 ہو گئی ہے ۔
ٹی آر ٹی کے مطابق میونسپل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفس نے ملک کے جنوب میں مسارا گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سےبیان میں کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں سے مزید 14 نعشیں نکالنے کے بعد اموات کی تعداد 68 ہو گئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی سرگر میاں جاری ہیں اب تک 32 زخمیوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 51 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 1100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔