منیلا ۔ 11 اگست (اے پی پی) فلپائن میں محکمہ صحت نے ڈینگی بخار کی وباء کے پھیلنے پر قومی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اِس بیماری سے 600 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ملک میں رواں سال جنوری سے 20 جولائی تک ڈینگی بخار سے متاثرہ لوگوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 46 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے جن میں 622 ہلاک شْدگان شامل ہیں۔حکّام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقہ دارالحکومت منیلا کے اِرد گرد سے ملک کے جنوبی حصّے تک پھیلا ہوا ہے۔ جن علاقوں کیلئے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے اْن میں مقبول تفریحی مقام سیبْو جزیرہ بھی شامل ہے۔