منیلا۔22جنوری (اے پی پی):فلپائن کے جنوبی صوبے داوائوآکسیڈینٹل میں 6.5 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چینی ذرائع ابلاغ نے فلپائنی انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے حوالے سے بتایا کہ ہفتہ کی صبح 10 بجکر 26 منٹ پرجنوبی فلپائن کے داوائوآکسیڈینٹل صوبہ میں 6.5 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکزسرنگانی قصبے کے بلوت جزیرے سے تقریباً 234 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب زمین کی سطح سے 66 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔