منیلا۔14جون (اے پی پی):فلپائن کی وزارتِ دفاع (ڈی این ڈی)نے ملک کی مسلح افواج کے جدیدکاری پروگرام کے تحت جنوبی کوریا سے 12 جدید ایف اے-50 بلاک 70 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔شنہوا کے مطابق ڈی این ڈی نے بتایا کہ یہ معاہدہ جنوبی کوریا کی دفاعی کمپنی کوریا ایرو سپیس انڈسٹریز لمیٹڈکے ساتھ طے پایا ہے،
جس کی مجموعی مالیت 700 ملین ڈالر سے زائد ہے۔ رواں ماہ کےشروع میں اس معاہدے کو باضابطہ حیثیت دی گئی، جب حکومت نے نوٹس ٹو پروسیڈجاری کیا۔حکام کے مطابق، اس معاہدے میں طیاروں کے ساتھ مشن سے متعلق سازوسامان، مربوط لاجسٹک سپورٹ، تربیتی پروگرام اور لاجسٹک معلوماتی نظام بھی شامل ہے۔
ایف اے-50 بلاک 70 طیارے ایف اے-50 پلیٹ فارم کی جدید ترین شکل ہیں، جن میں جدید ایویونکس، جدید ریڈار سسٹم اور طویل فاصلے تک آپریشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ڈی این ڈی نے بتایا کہ ان طیاروں کی ترسیل مرحلہ وار آئندہ پانچ سال کے دوران کی جائے گی اور تمام طیارے 2030 تک فلپائنی فضائیہ کے حوالے کر دیے جائیں گے۔