دی ہیگ ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) ہالینڈ کی الیکٹرانک کمپنی ”فلپس“ نے اپنے لومیڈا لائٹنگ کے اکثریتی حصص 1.5 ارب ڈالر کے عوض فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس نے لومیڈالائٹنگ کے 80.1 فیصد شیئرز کی فروخت کیلئے ایمسٹرڈیم سے تعلق رکھنے اپالومینجمنٹ گروپ سے ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت 1.5 ارب ڈالر حاصل ہونگے۔