24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومزرعی خبریںفلپ مورس پاکستان لمیٹڈ نے غیر روایتی فصلوں کی کاشت کے فروغ...

فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ نے غیر روایتی فصلوں کی کاشت کے فروغ کے اقدام کے تحت کاشتکاروں کومشرومزکی جدید کاشتکاری کی تربیت فراہم کی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ (پی ایم پی کے ایل)نے کاشتکاروں کو غیر روایتی فصلوں کی کاشت کے فروغ کے اقدام کے تحت ملک میں 625کاشتکاروں کو مشرومز (کھمبیاں)کی جدید کاشتکاری کے حوالے سے تربیت فراہم کی ہے ۔ پی ایم پی کے ایل کے حکام نے کہا ہے کہ مشرومز کے کاشتکاروں کی تربیت کے نتیجہ میں پیدوار میں 14ہزار 413کلو گرام کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فی کاشتکار آمدنی میں 11ہزار 691روپے کی بڑھوتری بھی ہوئی ہے ۔

اسی طرح کمپنی کی جانب سے شروع کئے گئے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت 3ہزار 719کاشتکاروں کو مختلف سبزیوں کے بیج فراہم کئے گئے ہیں ، جس کے نتیجہ میں فی کاشتکار آمدن میں 23ہزار 633روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ حکام کے مطابق پی ایم پی کے ایل تمباکو کی کاشت کے علاقوں اور بالخصوص مردان میں فصلوں کی کاشتکاری میں تنوع پیدا کرنے کےلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ کاشتکار طبقہ کی آمدنی میں اضافہ اور سماجی ترقی کے فروغ کے اہداف حاصل کئے جا سکیں۔\395

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=505994

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں