میونخ ۔2 مئی (اے پی پی) جرمنی کے مایہ ناز ٹینس سٹار فلپ کولیشرائبر نے بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ڈومنک تھیم کو شکست دیکر کیریئر کا ساتواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جرمنی کے شہر میونخ میں جاری مینز سنگلز ایونٹ میں کھیلے گئے فائنل میں فلپ کولیشرائبر نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریا کے ڈومنک تھیم کو 7-6(9-7)، 4-6 اور 7-6(7-4) سے …
فلپ کولیشرائبر نے بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
میونخ ۔2 مئی (اے پی پی) جرمنی کے مایہ ناز ٹینس سٹار فلپ کولیشرائبر نے بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ڈومنک تھیم کو شکست دیکر کیریئر کا ساتواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جرمنی کے شہر میونخ میں جاری مینز سنگلز ایونٹ میں کھیلے گئے فائنل میں فلپ کولیشرائبر نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریا کے ڈومنک تھیم کو 7-6(9-7)، 4-6 اور 7-6(7-4) سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈڈ آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے جرمنی کے ساشا زریو کو اور فورتھ سیڈڈ جرمنی کے فلپ کولیشرائبر نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا تھا۔








