مظفرگڑھ۔ 31 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی اتوار کے روز بھی تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ سیلابی صورتحال پر زوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے متوقع سیلاب کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے اتوار کے روز بھی تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ زوم میٹنگ کی،
میٹنگ میں تمام محکموں کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو یدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی،فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام سہولیات خصوصاً واش رومز کی موجودگی یقینی بنائی جائے،اور ریلیف کیمس میں مویشیوں کےلئے اضافی چارہ فراہم کیا جائے،
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ "ستھرا پنجاب” ٹیمیں فلڈ کیمپس میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گی، انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی کو تمام محکموں کا ڈیوٹی روسٹر جاری کرنے کی ہدائت بھی کی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلابی علاقوں کی ڈرون میپنگ کرائی جائے،
انہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے سیلاب متاثرین اور ان کے مویشیوں کی لوکیشن معلوم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ فلڈ ریلیف کےلئے پرائیویٹ کشتیوں کا مکمل ڈیٹا فراہم کیا جائے،تا کہ پرائیویٹ کشتیوں کو ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کےلئے استعمال کیا جا سکے۔