23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںفلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین کے مویشیوں کےلئے چارے کی فراہمی...

فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین کے مویشیوں کےلئے چارے کی فراہمی بلا امتیاز جاری ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفرگڑھ

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد طارق نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین کے مال مویشیوں کےلئے چارے کی فراہمی بلا امتیاز جاری ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک نے جانوروں کے لئے خشک چارہ اور ونڈے کا انتظام کیا ہوا ہے ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کی خوراک کےلئے تمام ریلیف کیمپوں میں ونڈا اور خشک چارہ دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں مویشیوں کے لیے چارہ اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ر ہا ہے۔ ریلیف کیمپس میں متاثرہ لوگوں کے جانوروں کو خوراک کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ ریلیف کیمپس میں مویشیوں کی ویکسی نیشن اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں