اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):یوایس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ و یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فائونڈیشن ان پاکستان نے ہونہار،بطور اپنا نیاکیرئیر شروع کرنے والے انگریزی مضمون کے اساتذہ کے لئے فل برائیٹ فارن لینگوئج ٹیچنگ اسسٹنٹ پروگرام 2026 کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ سکالرشپ 9 ماہ کے دورانیہ کی ہوگی اور اس دوران ان سکالرشپ ہولڈرز کو یوایس کے تعلیمی اداروں میں اردو اور پشتو پڑھائیں گے۔یہ ایکسچینج پروگرام مکمل یوایس فنڈڈ ہے اور اس کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 مقرر کی گئی ہے۔